اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے کاوشوں اور دنیا کے ۶۰ شیعہ ثقافتی مراکز کی شراکت سے قم میں اسلامی بین الاقوامی گھرانہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کاوشوں سے قم میں گزشتہ روز جمعرات کو اسلامی بین الاقوامی گھرانہ کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
یہ کانفرنس جو دفتر تبلیغات اسلامی کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی اس میں دنیا کے ۶۰ شیعہ ثقافتی مراکز نے حصہ لیا۔
اس پروگرام کے ابتدا میں تلاوت قرآن کریم کے بعد اسمبلی کے ثقافتی امور کے عہدہ دار حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر لک زائی نے حاضرین کو خوش آمدید کہا او اس کانفرنس کے انعقاد کے اہداف و مقاصد بیان کئے۔
اس کانفرنس میں حجۃ الاسلام و المسلمین اختری، حجۃ الاسلام ہادوی تہرانی، آیت اللہ اعرافی، حجۃ الاسلام واعظی اور ڈاکٹر زمانی نے خطاب کیا۔
کانفرنس کے اختتام پر مجمع جہانی کے بین الاقوامی امور کے عہدہ دار حجۃ الاسلام سالار نے مختصر گفتگو کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲